اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
http://آج اڈیالہ جیل قیدی کے لیے سرپرائز ڈے ہےعظمیٰ بخاری
https://urdu.humgawah.com/2024/10/21/3228
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔
تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کی تھی، پی ٹی آئی نے کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہونے پر لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی۔
دلائل کے لیے تحریک انصاف کے وکیل حامدخان روسٹرم پر آگئے اور انہوں نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی اور کہا کہ لارجز بینچ تشکیل دینے کیلٸے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا جائے، یہ معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے اور نیا بینچ تشکیل دیا جائے، موجودہ تین رکنی بینچ کیس نہیں سن سکتا، سنی اتحاد کونسل کیس میں 13 رکنی بنچ فیصلہ دے چکا ہے۔