بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں بارش اور کہیں برفباری جاری ہے۔ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللّٰہ، اور بولان طوفان کے اثر میں ہیں جہاں شدید بارشیں ہوئیں۔
کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی، جبکہ زیارت، چمن، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، اور بولان میں برفباری جاری ہے۔
فروری کے اختتام پر یخ بستہ ہواؤں، بارش، اور برفباری نے ٹھنڈ پھر بڑھا دی ہے۔
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ امکان کے طور پر بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور شوال میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
میران شاہ، میر علی، غلام خان، اور دتہ خیل کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔
چلاس میں تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند شاہراہ قراقرم ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔
میں پی ایس ایل کے دوبارہ کھیلنے سے خوش ہوں، پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ ہے: ملز