ملتان کی حدود سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی اور کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں پانی کی نذر ہوگئی ہیں۔
ادھر راجن پور میں برساتی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے 53 دیہات متاثر ہوئے جب کہ جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں بھی حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات سامنے آئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پرکاشت چاول کی فصل خراب ہو گئی۔
ایک اوور میں 6 چھکے لیکن 39 رنز کیسے بنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا
اس کے علاوہ دادو کی گاج ندی میں سیلاب سے جوہی کے علاقے کاچھو کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، نصیر آباد، صحبت پور اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے پانی کا دباؤ بڑھ گیا جس سے مختلف کینالز میں شگاف پڑ گیا اور درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے۔