کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے
جیو نیوز کے مارننگ شو جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم گزرے گا
انہوں نے کہا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے
تھائی لینڈ اسکول بس میں آگ بھڑک اٹھی متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
چیف میٹرولوجسٹ نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے بتایا کہ 6 یا 7 اکتوبر سے اسلام آباد، کے پی، فیصل آباد اور لاہور میں بارش ہو سکتی ہے جب کہ اسکردو اورکالام میں درجہ حرارت گر کر 6 سے7 ڈگری پر آگیا ہے