مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ رانا ثنا اللہ کو بھیج دیا ہے۔