9دسمبرعالمی یوم انسدادبدعنوانی
ہری پوردسمبرعالمی یوم انسدادبدعنوانی کے حوالے سے گورنمنٹ مڈ ل سکول نمبر4ہری پورمیں تقریب یا انعقاد،طلبہ سے عملی زندگی میں رشوت اور کرپشن سے اجتناب کرنے کاعہد لیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور مختاراحمدخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور راجہ بابوجہانگیر کی خصوصی ہدایت پر 9دسمبرعالمی یوم انسدادبدعنوانی کے موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پور میں تقریب کاانعقاد کیاگیا اس موقع پرسکول کے ہیڈماسٹر حافظ سرفراز خان ترین نے معاشی عدم استحکام میں بدعنوانی کے کردارکے موضوع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اوررشوت ستانی نے ہمارے معاشرے کوکھوکھلاکرکے رکھ دیا ہے عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ ان کے ٹیکسوں کے پیسے عوامی فلاح وبہبودکے بجائے اشرافیہ کی عیاشیوں پر خرچ ہوتے ہیں لہذاوہ ٹیکسوں اورجرمانے کی صورت میں پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کے بجائے سرکاری اہلکاروں کورشوت دینازیادہ پسند کرتے ہیں سرفرازترین نے کہا کہ اگر کرپٹ سرکاری اہلکاروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی اور قومی خزانے کے صحیح استعمال کے حوالے سے حکومت عوام کااعتمادحاصل کرلے توکرپشن اور رشوت کاپیسہ چند مخصوص شخصیات اور سرکاری اہلکاروں کے جیبوں میں جانے کے بجائے سرکاری خزانے میں جمع ہوسکتاہے اس موقع پر تمام طلبہ سے عہد لیاگیا کہ وہ عملی زندگی میں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کریں گے کرپشن یارشوت ستانی کے کسی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے اوران برائیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔
Related Stories
اکتوبر 17, 2024