ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے ”ای موبائیل ائی کان“ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا
”ای موبائیل ائی کان“ ہریپور پولیس اور تاجر ایسوسی ایشن جی ٹی روڈ کے تعاون سے لانچ کی گئی
اس ایپلی کیشن سے لوگوں کے چوری شدہ و گمشدہ موبائل کی برآمدگی جلد اور با آسانی ممکن ہو سکے گی، محمد اعجاز خان
”ای موبائیل ائی کان“ایپلی کیشن کو ہزارہ کے تمام اضلاع میں لانچ کیا جائے گا، ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کا ضلع ہریپور کا دورہ۔ہریپور پولیس اور جی ٹی روڈ تاجر ایسویسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں اور اشتراک سے موبائل فون کی چوری و گمشدگی کی روک تھام کیلئے ایک موبائل ایپلی کیشن ”ای موبائیل ائی کان“ متعارف کروائی گئی جس کا باقائدہ افتتاح ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے کیا۔تفصیلات کے مطابق اس ایپلی کیشن کی رسائی 100 سے زائد دکانداروں اور موبائل سیلز پوائنٹس کود ی گئی ہے تاکہ موبائل کی چوری، گمشدگی اور غیر قانونی خرید و فروخت کو ختم کیا جائے اور گمشدہ و چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس کرکے انکے مالکان تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے تاجر ایسوسی ایشن جی ٹی روڈ ہریپور کے عہدیداران کی اس بہترین کاوش کا سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی فلاح کیلئے اس کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں جس نے بھی اپنا کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے میں ڈی پی او ہریپور محمد عمر اورانکی ٹیم اور تاجر رہنماؤں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ آئے روز لوگ اپنے قیمتی موبائل فونزسے محروم ہو جاتے ہیں جس کو دوبارہ ٹریس کرنے میں زیادہ وقت لگ جاتا تھا اس ایپلی کیشن سے موبائل فون کی برآمدگی جلد اور با آسانی ممکن ہو سکے گی ”ای موبائیل ائی کان“ایپلی کیشن کو ہزارہ کے تمام اضلاع میں لانچ کیا جائے گاتاکہ اس سے مزید استفادہ حاصل کیاجاسکے۔ اس موقع پرڈی آئی جی ہزارہ نے ایپلی کیشن تیار کرنے والی پولیس ٹیم کے افسران و جوانوں اور تاجر رہنماؤں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیئے۔