انتخابات کی تاریخ کے تعیّن و اعلان کے بعد انتخابات کو غیرآئینی و غیر قانونی طور پر التواء میں ڈالنے کی منظم کوششوں کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے التوا کی منظم کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 8 فروری 2024 کی طےشدہ تاریخ پر انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا مطالبہ دہرا دیا
قومی انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والے دستور، جمہوریت، عوام کے ووٹ کے حق اور ملکی مفاد کے بدترین دشمن ہیں،
انتخابات میں التواء پاکستان کو دستور سے مکمل طور پر محروم کرنے اور ملک کو سیاسی عدمِ استحکام کی لپیٹ میں دینے کا شرمناک اور قابلِ تشویش منصوبہ ہے،
ملک میں موجود چاروں صوبائی اور مرکزی نگران حکومتیں بالکل غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں جبکہ دستور میں غیرمنتخب اور آئینی مدت کے بعد نگران حکومتوں کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں،
سپریم کورٹ پہلے پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ، پھر نوّے روز کی آئینی مدت میں الیکشنز کے بارے میں درخواست کے معاملے پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دستور کی منشا کو صراحت سے طے کرچکی ہے،
دستور سے بدترین انحراف کا خمیازہ ملک اور قوم سنگین معاشی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں،
ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عوام کے ووٹ کو فیصلہ کن حیثیت دینا اور آزادانہ و منصفانہ انتخاب کا انعقاد ناگزیر ضرورت ہے،
الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخاب کے التوا کی درخواستوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، ترجمان تحریک انصاف