
ہری پور (ہم گواہ) ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدر شاہد اختر اعوان نے ڈی پی او ہری پور کے حکم پر معروف صحافی حارث سواتی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حارث سواتی کو ڈی پی او کے خلاف لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جو آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے
شاہد اختر اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او کو فوری طور پر معطل کر کے مکمل انکوائری کی جائے، اور اگر 24 گھنٹوں کے اندر یہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو ملک بھر میں صحافی برادری احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے ملک بھر کے تمام الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہری پور پولیس کے اس شرمناک اقدام کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور پولیس کوریج کا مکمل بائیکاٹ کریں، تاکہ مستقبل میں کسی بھی شہر میں کسی صحافی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔
