
خانپور ( شاہداختراعوان) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈے کے مطابق تحصیل خانپور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں افرادِ باہمی معذوری میں مالی امداد کے طور پر دس دس ہزار روپے کے 36 چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور حکومت انہیں خود مختار بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی معذور افراد کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم خانپور میں بہت جلد آفس کا قیام کریں گے تاکہ معذور افراد کی رجسٹریشن کروانے کےلئے ہری پور نہ جانا پڑا س موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر ثناء اقبال اور مقامی معززین نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی جانب سے جاری اس فلاحی اقدام کو سراہا۔ معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس امداد کو مزید بڑھایا جائے اور معذور افراد کے لیے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ارشد ایوب خان نے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی