اسلام آباد: نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے۔
ذرائع کے مطابق تین سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوائے گئے ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔
http://موبائل نے انسانی ذہنوں کو مفلوج کر دیا
https://urdu.humgawah.com/2024/10/22/3259
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلیےسینیٹ سے چار نامزد ممبران جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے کامران مرتضیٰ، پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔
اسی طرح خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی کے 8اراکین میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔