اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز کرنے اور فوری طور پر دو ہوائی جہاز بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم کی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا
۔http://26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں حافظ نعیم الرحمنhttps://urdu.humgawah.com/2024/10/21/3241
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔
امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے وزیراعظم نے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اپیل کی کہ پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں عطیات جمع کروائیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملک سے باہر مقیم پاکستانی آئی بین نمبر IBAN:PK11SBPD000000111111429 میں عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
۔