واشنگٹن: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کردی۔ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
راولپنڈی پولیس نے دفعہ 144 کے باوجود احتجاج کرنے والے112 طلبہ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا https://urdu.humgawah.com/2024/10/18/3204
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی جو آج ختم ہوجانی تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز سے زائد بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم اب تک چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔