اسلام آباد سابق صدر اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و ممبر سینٹرل کور کمیٹی یونائیٹڈ بزنس گروپ احسن بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصے بعد شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن کے حکومتی سربراہان کے اجلاس کی صورت میں عالمی سطح کے ایونٹ کی کامیاب میزبانی کی،بھرپور انتظامات ،کامیاب سفارتکاری اور متفقہ اعلامیے کی منظوری پر وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر حکومتی و سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں
،کانفرنس کی کامیابی سے پاکستان کیلئے ممبر ممالک کے ساتھ تجارتی،معاشی اورثقافتی سطح پر تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ آبادی کا حامل ،محصوص جعرافیے اور اپنی عسکری طاقت کے ساتھ دنیا کے اہم ترین ممالک میں شامل ہے،شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کی میزبانی اور رکن ممالک کی بھرپور شرکت نے اس تاثر کو مزید مضبوط کیا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،پاکستان نے اس اجلاس کی کامیاب میزبانی سے اپنے لیے تعاون کے وسیع امکانات پیدا کیے ہیں
،کانفرنس کے متفقہ اعلامیے میں تجارت،بزنس ،زراعت ،انڈسٹری ،توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر اتفاق کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے،وزیر اعظم نے کانفرنس کے موقع پر سی پیک اور نارتھ سائوتھ کوریڈور کا ذکر کیا ،پاکستان کو دیگر رکن ممالک کے ساتھ سمندری،زمینی اور فضائی روابط کی شدید ضرورت ہے،حکومت کو ممبر ممالک کے ساتھ مل کر اعلامیہ پر مکمل عمل درآمد کیلئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے۔