ڈی پی او ہری پور فرحان کی شرکت .سیشن میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی ،انچارج ٹریفک الیاس فرید، انچارج پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حنا امداد نے شرکت کی ۔ انچارج پولیس ڈرائیونگ ٹرینگ سکول نے سٹوڈنٹس کو حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
ڈی پی او ہری پور نے سٹوڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پرمؤثر قابو پایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے ۔ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے۔ہریپور پولیس کی جانب سے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین اورحادثات کی روک تھام کے لیے سیشنز کا آغاز کیاہے ۔سٹوڈنٹس کے لیے ڈرائیونگ لائسنسں کے حصول میں آسانی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف ہری پور میں جاری مختلف پروگرامز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹوڈنٹس میں سرٹیفیکٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
Related Stories
اکتوبر 17, 2024