وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی واپسی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں گنڈاپور نے کہا کہ واپسی کا آپ کو پتا چل جائے گا کہ کیا انتظامات ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے، منزل ڈی چوک ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔
بھارت میں 188 سالہ ضعیف شخص کے غار سے نکلنے کی وائرل ویڈیو حقیقت سامنے آگئی
ایچ جی
نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا اختیاربانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، احتجاج ملتوی کرنے کے لیے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہیں ، وہ جو حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج ہے ، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا۔
خیال رہے کہ اس سےپہلے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے وزیراعلیٰ کے پی سے وفاقی حکومت کے رابطوں کی تصدیق کی تھی۔