راولپنڈی ڈینگی کیسز میں اضافے پر راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ٹیکنیکل گروپ کو راولپنڈی میں اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کےتعین کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائےانسداد ڈینگی ، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس ہوا، راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی مریضوں کی کلینیکل منیجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
تھائی لینڈ اسکول بس میں آگ بھڑک اٹھی متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
اجلاس میں ٹیکنیکل گروپ کو راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کےتعین کی ہدایت کی گئی، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہراولپنڈی کےنجی ہسپتالوں میں ڈینگی کےعلاج کا بندوبست کیاجائے۔
سلمان رفیق نے ڈینگی سےمتعلق آگاہی بڑھانےکیلئےخصوصی مہم شروع کرنےکی ہدایت کی۔
اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی پرقابوپانےکیلئےاگلےایک ماہ کاایکشن پلان تیارکیاجائے، کی وجہ سے لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال بہترہے،راولپنڈی میں ڈینگی کیسزمیں اضافےکا خدشہ ہے،محکموں کوالرٹ رہنا ہوگا۔
چیف سیکرٹری نے راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔