اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا جب کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی اسکیم کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسرائیل کی رات گئے غزہ کے مختلف حصوں میں بمباری 8 افراد شہید
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔