ایبٹ آباد پولیس نے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان ، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل ، ڈی ایف او طارق علی شاہ نے پولیس ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد میں پودے لگاۓ.
ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی کار
اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے، درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، ہمارا ملک پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اللہ تعالی نے اسے چار موسموں کے خوبصورت انعام اور نعمت سے نوازا ہے، جو شجرکاری کے لیے موضوع ہے، ہم ہر قسم کے پودے لگا سکتے ہیں.
علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ پولیس لائنز، پولیس ہیڈکوارٹرز، پولیس تھانوں اور دیگر یونٹس کو بھی باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبز وشاداب بنایا جائے گا، ماحول دوست پودے لگاۓ جائیں