بنگلا دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے آخری دن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور بنگلا دیش اے نے آخری تین وکٹیں حاصل کرکے ڈرامائی کامیابی حاصل کرلی۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلا دیش اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان شاہینز نے اپنی دوسری اننگز 136 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے جیت کے لیے مزید 160 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں ۔
گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کردیا
حسیب اللہ گزشتہ روز کے اسکور 44 میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرکے 51 رنز پر آؤٹ ہوگئے،طیب طاہر اور عمیر بن یوسف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں65 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں بیٹرز نصف سنچری بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے،عمیر بن یوسف نے چار چوکوں کی مدد سے 45 اور طیب طاہر نے تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔
جب پاکستان شاہینز کی ساتویں وکٹ گری تو اسکور 230 رنز تھا اس موقع پر محمد علی اور خرم شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57رنز بناڈالے تاہم یہ دونوں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔