پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین اگر صوبےکےحالات ٹھیک نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔
فیصل کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گورنر کی وجہ سےانہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانےکا نوٹس بھیجا، وزیراعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کی ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔
کراچی میں آج شام سے بارشیں متوقع 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے لیکن امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے، آپریشن کے بغیر حالات بہتر کرنے کے لیےکوئی آپشن ہے تو بتائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھیں، پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کرسکتی اورکہتی ہےکہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیراجازت کےجلسے اور احتجاج کرتے تھے، ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کوپھنسایا اورمشکلات پیداکیں۔