ہری پور 15 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔
تھانہ صدر پسوال اور تھانہ خانپور کوٹہڑا جلوس ہری پور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP )کے احکامات کی روشنی میں15محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔
جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے مکمل چیک کیا گیا۔ پولیس کے علاوہ ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر ایجنسیوں، ضلعی انتظامیہ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
عدالتی نظام 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دے گا تو انتشار مزید پھیلے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کی۔تمام تر جلوس پولیس سیکورٹی میں پرامن اختتام پذیر ہوئے ۔