ہری پور 06 محرم الحرام کے جلوس ٹی آئی پی میں ہری پور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات میں جاری ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) کے احکامات کی روشنی میں 06 محرم الحرام ٹی آئی پی جلوس کے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے مکمل چیک کیا گیا۔ جلوس کی گزر گاہوں پر موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کئے گئے. پولیس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
ہری پور پولیس کا ضلع بھر میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد
ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی منیر خان کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔