تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی کاروائی ، موہڑی ملیاں سیف اللہ قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار۔
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود موہڑی ملیاں میں مورخہ 07.07.2024کو 17 سالہ سیف اللہ کو رحمت علی نے بزریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کیا ۔مقتول کے والد محمد آصف کی مدعیت میں ملزم رحمت علی کے خلاف زیر دفعہ 302 PPC کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے واقع کا نوٹس لیا اور ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر ، ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف اور ہیڈ کنسٹیبل عبدالرحمان و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپورمحمد عزیر کی زیر نگرانی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کیس میں ملوث ملزم رحمت علی ولد غلام صابر سکنہ محلہ شمس آباد پنیاں کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔