
ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کا محرم الحرام کے حوالے سے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سے میٹنگ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP)کے احکامات میں ڈی ایس پی سٹی منیر خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان نے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مین بازار میں تاجر برادری کو درپیش مسائل اور محرم الحرام کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
افسران نے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مین بازار میں ٹریفک صورتحال اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔مین بازار میں جرائم کی روک تھام کے لیے اضافی گشت بھی کی لگائی گئی ہے ۔محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت
۔تاجر برادری کا کردار پولیس کے ساتھ قابل ستائش ہے۔تاجر برادری کو پرامن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ہری پور پولیس اپنے تمام تر وسائل بروکار لا رہی ہے۔تاجر برادری نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔