ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈی پی او ہری پور کا آمدہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی خاطر آل ٹریڈ ایسوسی ایشن ہری پور کے عہدیداران سے میٹنگ۔*
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP)نے آمدہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی خاطر آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ کے دوران کے عہدیداران نے اپنے درپیش مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔
افسران نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔تمام جلوس و مجالس مقرر کردہ ٹائم اور روٹ کی پابندی لازم ہے۔ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پر امن محرم الحرام کے انعقاد کے لیے جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپنے طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔