شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس کے فالوورز کی تعداد 9 ملین سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اداکار 259 لوگوں کو فالو کررہے ہیں۔
عمران عباس نے انسٹاگرام پر تین سے ہزار سے زائد پوسٹ شیئر کی ہیں۔
نماز پڑھنے کی عادت نے موت سے بچا لیا
اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی عمران عباس نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔