ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب،لنک روڈ ٹوڈو سٹاپ کیری ڈبہ ڈرائیور عمران قتل کرنے والا ملزم گرفتار،آلہ قتل پستول 30 بور،مقتول کا موبائل ،جوتے اور کیری ڈبہ بھی برآمد۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ای سپی خانپور محمد عزیر اور دیگر پولیس افسران کے تھانہ سٹی میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ 20.6.2024 کو تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ٹوڈو سٹاپ کے نزدیک قتل نعش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت عمران ولد محمد مسعود سکنہ گلو بانڈی کے نام سے ہوئی ۔نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کی ۔مقتول کے والد محمد مسعود کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 311 مورخہ 20.6.2024 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان اور ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید شاہ ،تفتیشی سٹاف ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم /ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور کیری ڈبہ ،آلہ قتل کی برآمدگی کےاحکامات جاری کیے ۔
بعد ازاں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان اور سرکل ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ورثاء کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی کروائی ۔
تھانہ کھلابٹ کی حدود میں میٹر تار چور گروہ محترک
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی مقدمہ میں مختلف پہلوؤں،سی سی ٹی وی کیمروں اور اپنے ذرائع سے معلومات پر وقوعہ میں ملوث ملزم تنویر حسن ولد وکیل خان سکنہ چارسدہ داؤد زئی کو ڈنگی ٹیوب ویل سے گرفتار کیا۔ملزم تنویر نے انکشاف کیا کہ وہ میڈیکل ریپ کا کام کرتا ہے جس نے مقتول کے ساتھ بکنکگ پر کیری ڈبہ میں ساتھ گیا اور لنک روڈ ٹوڈو سٹاپ مقتول سے گاڑی کیری ڈبہ چھیننے کی کوشش کی اور بذریعہ اسلحہ آتشیں کے فائرنگ کرکے قتل کیا اور کیری ڈبہ لے کر فرار ہوا ۔ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول 30 بور ،مقتول کا موبائل ،جوتے اور کیری ڈبہ بھی برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔