عام طور پر بازاروں میں اصلی کے ساتھ ساتھ نقلی چیزیں بھی فروخت کی جاتی ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان نقلی چیزوں کی پہچان کیسے کریں؟
دھوکہ باز اور نقالوں کی جانب سے بنائی گئی کچھ چیزیں اس قدر اصلی لگتی ہیں کہ اس کا گمان ہی نہیں رہتا کہ یہ نقلی بھی ہوسکتی ہے۔
غیرملکی ویب سائٹ برائٹ سائیڈ میں موبائل فون چارجر کے اصلی اور نقلی ہونے سے متعلق کچھ اہم باتوں کی نشاندہی اور نشانیاں بیان کی گئی ہیں جس کا مطالعہ کرکے آپ انہیں خریدنے سے پہلے ان کو پہچاننے میں غلطی نہیں کریں گے۔
پیکیجنگ کا اچھی طرح جائزہ لیں
جعلی مصنوعات بنانے والے اکثر پیکج کے ڈیزائن کو نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ اصلی چیز بنانے یا فروخت کرنے والے ہمیشہ اپنے سامان کے ڈیزائن اور پیکیجنگ کی معمولی سی باتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
کمپنی کے نام اور اس کی ہجّوں کی پرنٹنگ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے یہ دیکھیں کہ اس کا فونٹ واضح ہے یا نہیں۔
مینوفیکچررز ہمیشہ اپنے سامان کی اس طرح سے پیکنگ کرتے ہیں تاکہ نقل و حمل کے دوران کسی چیز کو نقصان نہ پہنچے اور چیز میں کوئی عیب نہ نظر آئے۔
کھوپڑی میں جدید ترین آلہ نصب ہونے کے بعد مرگی کے شدید دورے رک گئے
کمپنی لوگو پر خصوصی نظر رکھیں
اصلی لوگو کسی بھی برانڈ کی پہچان ہوتا ہے لوگو اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، برسوں کے استعمال کے بعد بھی لوگو آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔
ڈیوائس پر موجود تمام فونٹس اور علامتیں ہموار، پڑھنے کے قابل اور پائیدار ہونی چاہئیں، اکثر جعلی اشیاء پر مینوفیکچرر کا نام نہیں ہوتا یا کسی نہ کسی طرح غلط طریقے سے لکھا ہوتا ہے۔
تاروں اور پلگ کو غور سے دیکھیں
تار کی کوالٹی نقلی مصنوعات کی نشاندہی کرنے کی سب سے واضح علامتوں میں سے ایک ہے۔ اصلی مصنوعات میں پلگ ان کیبل مضبوطی سے اور سیدھی بیٹھی ہوگی، جبکہ نقلی میں آپ غلط زاویے اور ڈھیلے حصے دیکھیں گے۔ بعض اوقات پلگ کی لمبائی ساکٹ کی گہرائی کے مطابق نہیں ہوتی۔
تار کو لچکدار اور یکساں رنگ کا ہونا چاہیے۔ تار پر موجود نشانات مٹنے والے نہیں ہونے چاہئیں، یہ نشانیاں آپ کو اصلی اور نقلی مصنوعات میں فرق کرنے میں مدد دیتی ہیں۔