برطانیہ میں طبی ماہرین نے شدید مرگی کے شکار ایک لڑکے کے دماغ میں نیوروسٹیمولیٹر آلہ نصب کر دیا ہے، جس سے اس کے دورے قابو میں آ گئے ہیں، اور وہ دنیا کا پہلا مریض بن گیا ہے جسے یہ آلہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کھوپڑی میں نصب کیا جانے والا نیوروسٹیمولیٹر لڑکے کے دماغ کی گہرائی میں برقی سگنل بھیجتا ہے، جس نے اورن نولسن کے دن کے وقت ہونے والے دوروں کو 80 فی صد تک کم کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
یہ 8 گھنٹے جاری رہنے والی ایک تجرباتی سرجری تھی جو گزشتہ اکتوبر میں لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال میں کی گئی تھی، اس وقت اوران 12 سال کا تھا، اور اب اس کی عمر 13 سال ہے، سمرسیٹ سے تعلق رکھنے والے اوران کو ’’لینوکس گسٹاٹ سنڈروم‘‘ لاحق ہے، جو مرگی کی وہ قسم ہے جس کا علاج اس لیے ممکن نہیں ہے کیوں کہ یہ علاج کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، اور یہ بیماری اسے تین سال کی عمر سے ہے، تب سے اسے روزنہ 2 درجن سے لے کر سیکڑوں تک دورے پڑتے ہیں۔