کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
بھارت کے گجرات میں کالج کے طلباء کو سمندر کے کنارے کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، دو گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گجرات کے موندرا قصبے سے تعلق رکھنے والے کالج کے دو طالب علم ریل بنانے کی کوشش میں گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کے درمیان لے گئے اور مشکل میں پھنس گئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کرن سوراتھیا (23) اور پریش سوراتھیا (23) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ویڈیو، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تیزی سے وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گاڑیاں ساحل پر ڈوبی ہوئی ہیں، ایک گاڑی کے ٹائر پانی کے اندر تھے جبکہ دوسری گاڑی اونچی لہر میں جزوی طور پر ڈوب گئی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اپنی گاڑیاں ساحل سمندر پر چلا رہے اور کرتب دکھانے میں مصروف تھے۔
محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت
تیز لہر کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں، جس پر طلباء کو قریبی گاؤں والوں سے مدد طلب کرنا پڑی۔ سب انسپکٹر جڈیجہ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے دونوں گاڑیوں کو پانی سے نکالنے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کیا۔
ایک ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور کرن اور پریش دونوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔