محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت
حسن ابدال میں پسند کی شادی کرنے والے نئے نویلے جوڑا مبینہ طور پر زہر کھانے کے بعد موت کی نیند سو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں پیش آیا جہاں کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑا مبینہ طور پر زہر کھانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
دوسری جانب زہر خورانی سے مرنے والے لڑکے کے اہل خانہ نے لڑکی کے گھر والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں تھے اور لڑکے کے لواحقین کو شک ہے کہ دونوں کو لڑکی کے گھر والوں نے زہر دے کر مارا ہے۔
قیامت خیز گرمی میں شہری کیا کریں ماہرین صحت کے مشورے
پولیس کے مطابق مقتول فہد بیگ خان پور کا رہائشی جب کہ لڑکی کا تعلق حسن ابدال سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ موت زہر کی وجہ سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ہے۔