ہری پور اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں جانبحق جبکہ ایک پولیس جوان زخمی ۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور*
ملزمان تھانہ ٹی آئی پی کی حدود سے ATM میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون بھی چھیننے میں ملوث تھے ۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور
ملزمان تھانہ سٹی کی حدود درویش یوٹیلیٹی فرنچائز میں بھی شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینے میں ملوث تھے ۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ دیگر پولیس افسران کے میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ 7.6.2024 کو تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں واقع UBL بینک کے ATM میں محمد زبیر عباسی سے اسلحہ کی نوک پر رقم مبلغ 34 ہزار روپے ، ATMکارڈ اور موبائل فون چھیننے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی محمد زبیر کی مدعیت میں تھانہ ٹی ائی پی میں مقدمہ علت 220 مورخہ 16.6.2024 زیر دفعہ 392.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) نے واقع کا نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ۔تھانہ سٹی کی حدود درویش میں مورخہ 18.6.2024 یوٹیلیٹی سٹور فرانچائز پر شاہ سوار خان سے اسلحہ کی نوک پر رقم مبلغ 15 ہزار روپے چھیننے کی اطلاع ملی۔ ملزمان کے خلاف درویش کریانہ سٹور فرانچائز میں ڈکیتی میں مدعی شاہ سوار کی مدعیت میں مقدمہ علت 463 زیر دفعہ 392.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان ہمراہ کنسٹیبل ماجد ،واصف ،شاہزیب اور فرحت حسین شاہ کے جی ٹی روڈ نزد آفاق ہوٹل ناکہ بندی عمل میں لائی ۔پولیس ٹیم نے یوٹیلٹی سٹور فرانچائز پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی شناخت پا کر روکنے کی کوشش کی جو سرائے صالح کی جانب فرار ہونے لگے جن کا تعاقب کیا۔اور گاڑی کے زریعے پیزا بیس روکنے کی کوشش کی
۔آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی
پولیس ٹیم اترتے ہی ملزمان نے موٹرسائیکل روڈ سائیڈ پھینک کر بھاگنے لگے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس سے کنسٹیبل ماجد دائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوا۔پولیس ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا جو نزدیک کی گلی داخل ہوئے ۔ملزمان نے بارادہ قتل پولیس ٹیم پر فائرنگ کی پولیس ٹیم نے اپنی جان بچاتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی عمل میں لائی جس سے ملزمان موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ملزمان سے پستول قبضہ پولیس میں کیے ۔ملزمان کی نعشوں کو برائے پورسٹ مارٹم ٹرامہ سنٹر منتقل کیا۔بعد ازاں ملزمان کی شناخت محمد ابراہیم ولد محمد آصف سکنہ پنیاں اور علی جان ولد محمد ہارون سکنہ گرلاٹ بالا کوٹ حال پنیاں کے نام سے ہوئی ۔ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ،2 پستول بٹوہ اور رقم مبلغ 15 ہزار روپے جو کہ ملزمان نے درویش کریانہ سٹور سے چھینی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ 464 مورخہ 18.6.2024 زیر دفعہ 324.353.7ATA/34.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکیا۔