سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈیوڈ جانسن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے مگر ان دنوں ان کی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی۔
شاہد آفریدی کی اسرائیل کی حامی تنظیم کے مبینہ عہدیداروں کیساتھ وائرل تصویر پر وضاحت
جانسن کی اچانک موت سے کرکٹ کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور کرکٹرز نے ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔
جانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا اور سال 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔