خیراتی اور فلاحی اسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی
اسلام آباد: خیراتی اور فلاحی اسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی، خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا۔
خیراتی اور فلاحی اسپتالوں کیلئے رعایتی سکستھ شیڈول کو بھی ختم کردیا گیا ہے، ایسے اسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لے لی گئی ہے، 50 بیڈز کے خیراتی اسپتالوں کی تمام سپلائز پر سیلز ٹیکس عائد کی جائیں گی۔
تھانہ پنیاں پولیس کی کامیاب کاروائی پنیاں میرا سے چوری ہونے والا کیری ڈبہ برآمد ،ملزم گرفتار
200 بیڈز کے ٹیچنگ فلاحی اسپتالوں پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، خیراتی اسپتالوں کے ٹیکے، ٹیسٹنگ کٹس اور ٹیوب مہنگی ہوگئیں۔
ٹیکے، ٹیسٹنگ کٹس اور ٹیوب پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، خیراتی اسپتالوں کے میڈیکل دستانے اور ماسک پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔
خیراتی اور فلاحی اداروں کے سرجیکل آلات پر بھی سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، ایسے اسپتالوں میں آپریشن کے آلات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، خیراتی اور فلاحی اسپتالوں میں مشینری اور پرزہ جات پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔