ہری پور تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ہری پور تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
جامع مسجد نور ڈھیری سکندر پور سے چوری ہونے والا سامان ، ڈھیری سکندر پور سے چوری ہونے والا موٹرسائیکل ، چھپر موڑ قاضی گل مارکیٹ میں سپئر پارٹ کی دوکان سے چوری ہونے والا سامان مالیتی 32 لاکھ روپے اور جی ٹی روڈ نزد پنڈی اڈہ سے چوری ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔
ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار نے ہمراہ پولیس افسران کے تھانہ سٹی میں پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے تھانہ سٹی کی حدود سے چوری کے واقعات رونما ہو رہے تھے ۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کوچوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سرقہ شدہ سامان ،موٹرسائیکل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ۔
مورخہ 04.06.2024 کو جامع مسجد نور ڈھیری سکندرپور سے رات کی تاریکی میں یوپی ایس ،8 پنکھے ،بیٹری اور مسجد کا چندہ 35 ہزار روپے چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34.411 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعددمشتبہ گان کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا۔دوران انٹاروگیشن محمد زبیر ولد جہانداد سکنہ تربیلہ روڈ مکھن کالونی نے اپنے ساتھی ماجد حسین ولد چن زیب سکنہ ڈھیری سکندرپور کے ساتھ مل کر مسجد سمیت ڈھیری روڈ نزد مسجد اہلحدیث سے موٹرسائیکل چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا ۔جس کی نسبت مقدمہ علت 452 جرم 381A .411 کےتحت مقدمہ درج رجسٹر تھا ۔ ملزم زبیر کی ہی نشاندہی پر سرقہ شدہ موٹرسائیکل پارٹس کی حالت میں کے گھر سے برآمد کرلیا ۔ملزم سے مسجد سے شرقہ شدہ سامان یوپی ایس ،8 پنکھے ،بیٹری اور مسجد کا چندہ 35 ہزار روپے برآمد کرلیا ۔ ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ۔جبکہ ملزم ماجد حسین کو چھپر پل بسلسلہ ناکہ بندی پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرکے تھانہ سرائے صالح کی حدود سے چوری ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
مورخہ 30.03.2024 کو چھپر موڑ قاضی گل مارکیٹ میں سپئر پارٹ کی دوکان سے چوری ہونےکا واقع رونما ہوا۔جس پر مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں تفتیش کاآغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان صداقت ولد منصف خان سکنہ ملکیار ،فرید ولد محمد رفیق سکنہ سکیٹر نمبر 1 کھلابٹ ،سفیر احمد ولد عزیز الرحمان سکنہ کواساکی کھلابٹ نے اپنے دیگر 1 ساتھی کےساتھ مل کر چوری کا اعتراف کیا ۔ملزمان سے سرقہ شدہ سامان مالیتی 32 لاکھ روپے برآمد کرلیا ۔ملزمان کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ نزد پنڈی اڈہ سے چوری کا وقوعہ رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 381A کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف ودیگر نفری پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر ولد جاوید سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔