تھانہ بیڑ پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی
تھانہ بیڑ پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی ، قیمتی لکڑ برآمد،مذید کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے ۔
ڈی ایس پی سرکل صدر فدا محمد کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بیڑ ذوالفقار تنولی نے ہمراہ شفیق الرحمان اے ایس آئی و دیگر نفری پولیس کے دوران ناکہ بندی گاڑی مزدہ نمبری DGB-192 سے قیمتی لکڑ برآمد کرلی۔ گاڑی قبضہ پولیس میں کر کے ملزمان محمد رفاقت ولد محمد سلیم اور محمد نعیم ولد عبدالرشید ساکنان لساں نواب کو گرفتار کرکے مذید قانونی کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا ۔