انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ ضلع کرم کا ایک روزہ دورہ !
کرم پہنچنے پر آر پی او کوہاٹ ڈویڑن شیر اکبر خان کمشنر کوہاٹ عابد وزیر ، ڈی پی او کرم نثار احمد خان اور ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود نے ان کا استقبال کیا جبکہ ڈی سی آفس پاراچنار میں مقامی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے ڈی سی کانفرنس روم میں ضلع کرم کے ہیڈز آف لائنز ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی سی کرم جاوید اللّٰہ محسود اور ڈی پی او کرم نثار احمد خان نے افسران بالا کو خطے کے موجودہ امن و امان کی صورتحال سمیت مقامی پولیس کی استعداد کار اور نئی پولیس تنصیبات کی تعمیر نو کے لیے عملی اقدامات اٹھانے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریف کیا بعد ازاں آئی جی پولیس اختر حیات خان اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے قبائلی امن جرگے میں بھی شرکت کی قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں پولیس کا کوئی خاص انفراسٹرکچر موجود نہیں تھا اب اللّٰہ پاک کےکرم سے ایک منظم طریقے سے پولیسنگ نظام موجود ہے اس سلسلے میں ضلع کرم میں سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ ، ایف آر پی بھی قائم کی گئی جو کہ اس علاقے کے پولیس نظام میں ایک جدت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کچلنے میں کرم پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہے اور چند روز قبل سنٹرل کرم میں پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملے کو پولیس کے جوانوں نے جوان مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پسپا کردیا اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔ انشاءاللہ خیبرپختونخوا پولیس کے اعلی حکام صوبائی حکومت کے تعاون سے کرم پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جدید آلات اور اسلحہ سمیت گاڑیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی کرم پولیس کو جدید سازوسامان اور آلات سے لیس ہو گی اور ساتھ ضلع کرم پاراچنار سمیت اہم مقامات پر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے امن و امان کی صورتحال ، جرائم اور منشیات کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور پولیس تنصیبات کی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے حفاظت ممکن ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں اور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس بھرتیوں میں بھی قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے تاکہ حالیہ ویکنسیز کو جلد از جلد پ±ر کیا جاسکے۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے کرم پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور کارکردگی کو سراہتے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او ہری پور سے کنیڈین ایریاء سکیورٹی ایڈوائیزر کیملاقات