ہری پور(ہم گواہ) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،10 سالہ بچے پر سکول ٹیچر کا تشدد ،سکول ٹیچر گرفتار ۔
تھانہ سٹی کی حدود میں ڈویژن پبلک سکول کے ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالب علم پر تشدد کا واقع رونما ہوا۔مضروب کے والد کی مدعیت میں سکول ٹیچر کے خلاف زیر دفعہ 37CPA/377AI تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے بچے پر تشدد کرنے والے سکول ٹیچر محمد ابراہیم ولد خان بہادر سکنہ ڈھینڈہ کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔