راولپنڈی (ہم گوہ نیوز )راولپنڈی ایئر پورٹ پولیس نے 6 سالہ معصوم بچی کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل اور شواہد چھپانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان میں مقتولہ بچی کا سگا چچا دلدار شاہ اورچچی سمرا بی بی شامل ہیں، ملزم دلدار شاہ نے چھ سالہ آمنہ کو اپنے بھائی سے گود لے رکھا تھا، ملزمہ سمرا نے معصوم آمنہ کو تشدد کرکے قتل کیا،ملزم دلدار نے چالاکی سے پہلے بچی کودفنا دیااوربعد ازاں اپنی بیوی پر مقدمہ درج کروایا، ملزمان کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ مقدمہ درج کروانے کے کچھ عرصہ بعدملزم دلدار بطور مدعی ملزمہ سمرا بی بی کو معاف کردے گا، پولیس نے مشکو ک حالات کے پیش نظرملزمہ سمرا کو گرفتار کرکے تفتیش کے دائرے کوآگے بڑھایا، قانون کے مطابق قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم میں تشدد کے شواہدسامنے آئے،تفتیش کے دوران ملزمان نے اکثر معصوم بچی پر تشدد کا انکشاف کیا، ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ گرم چمٹے سے بھی مقتولہ کے جسم پر تشددکرتی تھی، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے سگے چچا دلدار شاہ کو بھی گرفتارکرلیا، دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024
نومبر 7, 2024