![کیا آپ کا نام بھی ایف بی آر کی سم بلاک فہرست میں شامل ھے](https://urdu.humgawah.com/wp-content/uploads/2024/05/4-2-1024x576.webp)
کیا آپ کا نام بھی ایف بی آر کی سم بلاک فہرست میں شامل ھے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد کے موبائل فون سمز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان افراد کے موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی تعداد تقریباً 671،506 کے لیے کیا گیا ہے، جو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے سیکشن B114 کے ذریعے حاصل اختیار کے تحت ایک انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) جاری کیا گیا ہے۔
ایپس سے رقوم نکلوانا محفوظ نہیں | مائیکرو سافٹ نے خبردار کر دیا
ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی ٹی جی او کو فوری طور پر نافذ کریں تاکہ آرڈر پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ وفاقی ادارے نے 15 مئی 2024 تک ٹیلی کام آپریٹرز سے آرڈر کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔