مائیکروسافٹ نے تمام اینڈروئیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ مختلف ایپس سے رقوم نکلوانے والوں کے اکاؤنٹس باآسانی ہیک کیے جاسکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکرز آپ کے فون اکاؤنٹس اور ‘منی ایپ’ تک رسائی حاصل کرکے آپ کی رقم اور دیگر معلومات چوری کرسکتے ہیں۔
مٹکے کا پانی کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
مائیکروسافٹ کے محققین کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ صارفین کو یہ بات ذہن نشین کرلینے کی ضرورت ہے کہ ہیکرز خفیہ حملوں کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹس کو استعمال کرسکتے ہیں اور آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہوسکتا۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیٹا کی چوری، میلویئر اور دیگر حملوں کا خطرہ اکثر اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کی کمزوریوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ ان ایپس میں سے چند کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن انکی تعداد 500 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکا ہے۔