
محکمہ موسمیات | کراچی میں گرمی کے حوالے سے اہم پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے، اور شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔ موسمیاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، اور صبح سویرے تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔
کورنگی پولیس | مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ کومبنگ آپریشن
میٹ آفس کا کہنا ہے کہ دن میں نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، اور آئندہ دو روزوں میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت کو 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جائے گا، تاہم فی الحال شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور ہوا میں نمی کی شرح 73 فیصد ہے۔