ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی سردار حسن کے مطابق سرچ آپریشن ڈی ایس پی سعودآباد کی زیرنگرانی کیا جارہا ہے، پولیس کی اضافی نفری کھوکھراپار اور ماڈل کالونی میں موجود ہے۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ | سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے مشتبہ افراد کوچیک کیا جا رہا ہے، تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ خواتین پولیس کے عملے کے ہمراہ گھروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔
اس سے قبل کورنگی بلال کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد علی اور امتیاز کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔