
دنیا کا سب سے بڑا 3D پرنٹر جو ایک گھر کو 80 گھنٹوں میں تیار کر سکتا ہے
امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا 3D پرنٹر تیار کیا گیا ہے، جو حیران کن کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پرنٹر کا نام "فیکٹری آف دی فیوچر” ہے، جس کا طول 96 فٹ اور چوڑائی 32 فٹ ہے۔ یہ پرنٹر متعدد پیچیدہ کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مثلاً ایک گھر کو 80 گھنٹوں میں تیار کرنا۔ اس کی تیاری میں یونیورسٹی کا کردار ہے۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرنٹر صرف گھروں کو ہی تیار نہیں کرتا، بلکہ آبدوز اور دیگر فوجی گاڑیوں کو بھی بنا سکتا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریباً 5 سال کا عرصہ درکار تھا، اور ماہرین کا امید ہے کہ مستقبل میں اس کو بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکے گا۔
1500 روپے کی عوض درخت کوگلے لگانے کی پیشکش
یہ پرنٹر مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے، مثلاً روبوٹیک آپریشنز کے لیے نئے سنسرز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ماہرین اس سے بھی بڑے پرنٹرز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جن میں ایک گھنٹے میں 227 کلوگرام میٹریل استعمال کرکے مختلف چیزیں تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔