متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی زد میں آنے والے تمام افریقی ممالک شامل ہیں، جن کے شہریوں کی اکثریت ویزے ختم ہونے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں قیام پذیر رہتی اور غیرقانونی طور پر کام کرتی رہتی ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے ٹی 20 سکواڈ میں شامل
اس کی بناءپر ان ممالک کے لیے ویزوں کا اجراء بند کر دیا گیا ہے۔ ان 20 ممالک میں گھانا، سیئرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، توگو، عوامی جمہوریہ کانگو، سینیگال، بنین، آئیووری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ، کوموروس، اور یوگنڈا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 2021ء میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے ایمریٹس نے 8 افریقی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں گھانا، یوگنڈا، اور کینیا جیسے افریقی ممالک شامل تھے۔