گزشتہ روز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل سورج گرہن تھا، جبکہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔
سورج گرہن کے منظر نظر آنے کے موقع پر لوگوں نے منفرد طریقے اپنائے۔ امریکی شہر آسٹن سے ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز کے مسافروں نے تاریخی منظر دیکھا، اور 30 ہزار فٹ کی بلندی سے سورج گرہن کا دلفریب منظرہ دیکھا۔ ایک امریکی نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک شگون تصور کرتے ہوئے اپنی محبوبہ کو پروپوز کیا، جبکہ ایک جوڑے نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے منگنی کر لی۔
ہیپاٹائٹس ٹی بی کی جگہ سب سے بڑا قاتل
سورج گرہن کے موقع پر نیاگرا فالز پر مختلف ایونٹس دیکھنے کو ملے، اور سورج کا روپ دھارے درجنوں افراد نیاگرا آبشار پر جمع ہو گئے۔ 309 افراد نے دو سال قبل چین میں قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔