موجودہ دور میں ہر عمر کے افراد ڈپریشن اور انزائٹی کی مشکلات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ دونوں بیماریاں دماغی اور جسمانی مسائل کا سبب بنتی ہیں۔ البتہ، ایک جدید تحقیق نے بتایا ہے کہ دوستوں یا گھر والوں سے گلے ملنے سے انزائٹی اور ڈپریشن سے بچایا جا سکتا ہے۔
یہ تحقیق جرمنی کے University Hospital Essen میں کی گئی، جس میں دریافت کیا گیا کہ پیاروں کا لمس جسمانی اور ذہنی مسائل کے خلاف رکاوٹ بن سکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق، انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا جیسے کمبل کو چھونے سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
میک اپ برش استعمال کرنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے | اور انہیں کس طرح صاف کیا جائے
اس طرح کے لمس سے جسمانی تکلیف، ڈپریشن اور انزائٹی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان کے مطابق، انسانی لمس سے ذہنی صحت پر زیادہ نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ نتائج جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع ہوئے ہیں۔