بھارت میں معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اتوار کے روز، اداکار کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا، جب ملزمان نے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی، اور پھر گیلکسی اپارٹمنٹس کے قریب 4 فائر کئے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں
ممبئی پولیس نے سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ، مقامی پولیس، اور فرانزک ٹیموں نے موقع کا دورہ کیا، اور گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد، جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے سلمان خان کو متعدد بار قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔