پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔ ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی مطالبہ کی گئی ہیں۔
بغیر سفارش یا قواعد و ضوابط کے، بھرتی افراد کی تعلیمی اسناد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
پاکستان کا بھی ایران اسرائیل کشیدگی پر بیان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے اس بارے میں اہم فیصلے کی امید ہے۔ پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا، لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، اور چیئرمین پی سی بی ادارے میں سمارٹ ٹیم اور سمارٹ آپریشنز کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔